سوات میں زلزلہ،ایک شخص جاں بحق،دیوار گرنے سے دو افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31جنوری2018) سوات میں زلزلہ کے دوران ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔ سوات میں ہونے والے 6.1زلزلہ کے دوران آصف ولد محمد نبی سکنہ ٹوپی صوابی جو کسی کام کی غرض سے سوات آیا تھا اور ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھا، دورانِ زلزلہ کمرے کے واش روم میں تھا کہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ سیدو شریف میں دیوار گرنے سے دو افراد محمد وسیم اور اویس زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Earthquake