سوات(زما سوات ڈاٹ کام:30مارچ2018) سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر4.3ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی111کلو میٹر تھی اور مرکز پاک افغان تاجکستان بارڈر بتایا جا رہا ہے۔