سوات میں زلزے کے جھٹکے،شدت5.2 ریکارڈ کی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11ستمبر2017ء )سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، خوف کے مارے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر نکل آئے، گزشتہ روز دوپہر کے وقت سوات اور گردونواح میں ایک بار پر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگ شدید خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکار ڈ کی گئی جبکہ اس کی زمینی گہرائی 85 کلو میٹر رہی، زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد ی پٹی پر کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ رہا، تاہم زلزلے سے کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔

Earthquake