سوات (زما سوات ڈاٹ کام :12دسمبر2017ء) سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،مینگورہ شہر سمیت سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ گھروں تک ہی محدود ہو گئے ہیں،بازاروں میں کباب اور گرم پکوانوں کی دکانوں پر لوگوں کا رش دکھائی دیا جبکہ ٹریفک معمول سے کم دکھائی دی،دوسری جانب کالام،مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی دوسرے روز جاری رہا،ذرائع کے مطابق بالائی علاقوں میں پانچ سے لیکر چھ انچ تک برف پڑھ چکی ہے، برفباری کا یہ سلسلہ جاری رہا تو صبح تک ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔