سوات (زما سوات ڈاٹ کام :11دسمبر2017ء) سوات میں پانچ دن گزرنے کے باوجود بھی سوئ گیس کی فراہمی بحال نہ کی جا سکی،گیس بندش کی وجہ سے صارفین رُل گئے۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی پانچویں روز بھی بند رہی جس کے باعث گھریلوں صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور شدید سردی میں لوگ گیس کے لئے ترس رہے ہیں ۔محکمہ سوئی گیس کے مطابق کرک میں فنی خرابی ک باعث لو پریشر اور گیس بندش کا مسلہ دو سے تین دن میں حل کیا جانا تھا مگر پانچ دن گزر گئے تاحال گیس کی فراہمی معطل ہے اور سارفین لکڑیوں پر ہی گزارا کر رہے ہیں۔