سوات میں سہ روزہ پولیو مہم15جنوری سے شروع کیا جائے گا

سوات(زماسوات ڈاٹ کام:27دسمبر2017ء)سوات میں 15 تا 18 جنوری تک سہ روزہ پولیو مہم کے دوران 481410 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے 1596ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طاہر کی زیر صدارت ایک اجلاس جمعہ کے روز ڈی سی آفس سوات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او غلام سبحانی،تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران اور عالمی ادارۂ صحت کے نمائندہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹیموں کی تربیت کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ذمہ دار افسران کو ذمہ داری تفویض کی گئی۔

Polio