اشتہار

سوات میں سیلاب کی تباہ کاریاں، تین افراد ڈوب گئے،ہوٹلوں،مکانات میں پانی داخل،رابطہ پل بہہ گئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی،خاتون سمیت تین افراد دریا میں ڈوب گئے، بارش اور سیلابی ریلوں سے متعدد رابطہ پل، ہوٹلز، درجنوں مکانات، ٹراؤٹ فارمز سیلاب میں بہہ گئیں، بحرین جرو میں سیلابی ریلے میں 13 افراد پھنس گئے، فرحت آباد میں مچھلیاں پکڑنے والے تین افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع، بحرین، مدین اور کالام میں ہوٹلوں کو سیاحوں سے خالی کرا دیا گیا،انتظامیہ کی جانب سے کالام سڑک کو احتیاط کے طور پر بند کر دیا گیا،مدین میں ٹراؤٹ مچھلیوں کی چھ ہچریاں پانی میں بہہ گئیں، شنکو اور چیل روڈ پر ہچریاں بہہ جانے سے کروڑوں کا نقصان، مدین اور بیلہ گاوں کو ملانے والے تین رابطہ پل بہہ گئے، بشیگرام اور بیلہ گاوں کے اس پاس گھروں کو خالی کر ا لیا گیا تفصیلات کے مطابق سوات کے طول و عرض میں گزشتہ روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیاحتی علاقے مدین اور بحرین ایک بار پھر سیلابی ریلوں کی نذر ہو گیامدین اور بحرین کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے بحرین دریائے سوات کے کنارے اور درال خوڑ کے کنارے موجود ہوٹلوں کو سیاحوں سے خالی کرا لیا گیا جبکہ فتح پور کے مقام پر مسماۃ جمیلہ زوجہ طالع زر عمر 44 سال جن کا دماغی توازن خراب تھا نے فتح پور سیلابی ریلے میں چھلانگ لگا دی ریسکیو اور عوام لاش کی تلاش کر رہے ہیں اسی طرح راحت کوٹ میں فضل واحد ولد قمر نامی شخص جن کی عمر 55 سال تھی دریائے سوات میں لکڑیاں پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا کہ پانی کے تیز بہاؤ میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا ہے، لاش کی تلاش جاری ہے،اسی طرح اعجاز ولد محمد رشاد سکنہ کالا کوٹ خوڑ میں لکڑی پکڑ رہا تھا کہ پانی میں ڈوبنے سے جاں بحق ہو گیا، لاش کو مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اطلاعات کے مطابق تحصیل بحرین جرو کے مقام پر دریائے سوات میں سیلابی ریلے باعث 13 افراد پھنس چکے ہیں جبکہ فرحت آباد میں مچھلیاں پکڑنے والے تین افراد بھی دریا میں پھنس چکے ہیں جن کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، اسی طرح مدین مدین کی ندی میں شدید طغیانی آنے سے،بڈالئی کا رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کے باعث متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،چیل روڈ پر نو گاوں کو ملانے والا ڈبرگے پل بھی پانی میں بہہ گیا ہے جس کے باعث دس ہزار سے زائد آبادی کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالام روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا اور ہوٹلوں کو سیاحوں سے خالی کرایا گیا اور ان کو محفوظ مقامات تک جانے کی ہدایت کی۔

اشتہار

Flood
Comments (0)
Add Comment

اشتہار