سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔2ستمبر2017ء) سوات میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف مساجد میں نماز عید کی اجتماعات ہوئی، اس دوران مساجدوں،بازاروں اور چوراہوں میں پولیس کے جوان تعینات کئے گئے تھے اور سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے میں آئے، نماز عید کے دوران ملک میں امن و سلامتی،مسلم بھائی چارے اور پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، نماز عید کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی۔