سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔4ستمبر2017ء) سوات میں عید کے تیسرے روز بھی سیاحوں کا آمد کا سلسلہ جاری رہا،ہزاروں کی تعداد میں ملک کے طول و عرض سے سیاحوں نے سوات کا رخ کیا اور سوات کے سیاحتی مقامات مرغزار،کالام،مالم جبہ،بحرین اور دیگر علاقوں میں ڈھیرے ڈال دئے، ذرائع کے مطابق سیاحتی مقامات میں تمام ہوٹل سیاحوں سے بھر گئے ہیں جبکہ دریائے سوات کے کنارے اور دیگر حسین نظاروں سے سیاح خوب محظوظ ہو رہے ہیں، آمدہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عید کی چھٹیوں میں سیاحوں نے سوات کا رخ کیا جبکہ یہ سلسلہ تا حال جا ری ہیں۔