سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔03ستمبر2017ء ) سوات میں عید کے موقع پرسیاحوں کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی ٹریفک پولیس اہلکار الرٹ ڈیوٹی نبھاتے رہے، سوات میں پولیس کی جانب سے عید کے موقع پر سیاحوں کی سہولت کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے جبکہ سیاحوں کی رہنمائی کے لئے بھی خصوصی معلوماتی سنٹرز قائم کئے گئے ، ٹریفک کی بحالی کے لئے ٹریفک پولیس،لیویز اور سول ڈیفنس کے جوان پیش پیش رہے اور گاڑیوں کی کثیر تعداد میں آمد کے باوجود ٹریفک جام ہونے نہیں دیا جس پر سیاحوں نے پولیس کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔