سوات میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔24اگست 2017ء )سوات میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے سے گرمی کے مارے لوگوں نے سکھ کا سانس لے لیا ، گزشتہ روز سوات کے بعض علاقوں میں بعد ازدوپہر موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس سے کئی دنوں سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ کر موسم کافی حدتک خوش گوار ہوگیا ، پہاڑی علاقوں او ر سیاحتی مقامات پر آئے ہوئے سیاحوں نے موسم کی اس تبدیلی کو حیرت سے انجوائے کیا ، سوات میں آج کل موسم خوشگوار ہونے کیوجہ سے ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاحوں نے ڈھیرے جمائے ہوئے ہیں جو سوات کے حسین نظاروں کے ساتھ ساتھ یہاں کے خوشگوار موسم سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

rainingSwat