کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عثمان گل اور چیئر مین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے پی ڈی این ایچ اے چکدرہ تا کالام محمد امتیازکو ہدایت کی ہے کہ وہ جی ٹی روڈ کے مینگورہ شہر سیکشن میں سڑک اور نکاسی آب کے نالوں کی فوری تعمیر و مرمت کو یقینی بنائے تاکہ بارش کی صورت میں دونوں جانب دکانوں ، مارکیٹوں اور کاروباری افراد کے نقصانات کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے۔معائنہ کے دوران ڈی سی سوات عامر آفاق اور اے سی بابوزئی شاہد علی بھی موجود تھے۔کمشنر ملاکنڈ اور چےئر مین ڈیڈک نے معائنہ کے دوران پراجیکٹ ڈائر یکٹر کو صورت حال بہتر بنانے کیلئے موقع پر مزید مناسب ہدایات بھی دیں اور اس سلسلے میں جمعہ کے روز ایک خصوصی اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں اس منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے ضروری فیصلے کئے جائیں گے ۔