سوات میں ” نیم حکیم خطرہ جان ” آپریشن کا آغاز کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23اپریل2018) چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات نے ’’نیم حکیم خطرہ جان‘‘ کے نام سے عطائیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا۔ ڈی سی سوات کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے عطائیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 56کلینکس کا معائنہ کرکے ان میں سے33 غیر قانونی کلینکس کو سیل کرکے عطائیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر عطائیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

ClinicsOperation