سوات میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔18جولائی 2017ء ) ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ، الیکشن افیسر ، ڈسٹرکٹ ووٹر ایجو کیشن کمیٹی کے ارکان ، سماجی کارکنان سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت ، گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کمشنر سوات اعجاز احمد کی جانب سے عوام میں ووٹ رجسٹر یشن اور ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ایک اگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ، جوٹی ایم اے ہال سے شروع ہوکر گلشن چوک اور نشاط چوک سے گزرتے ہوئے سوات پریس کلب پر اختتام پزیر ہوا ، اس موقع پر الیکشن افیسر ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن کمیٹک کے اراکین ، مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں ، سیاسی اور سماجی کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے ، جس پر ووٹ کی اہمیت کو اجاکر کرنے کے حوالے سے مختلف پیغامات درج تھے ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے تمام مرد و خواتین کو اپنا ووٹ ضرور رجسٹر کرانا چاہئے تاکہ انتخابات کے دن ووٹ کا استعمال کرکے اپنے نمائندوں کو منتخب کرسکیں ، ملک میں ترقی کے لئے عوام کو آگے آنے کی ضرورت ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عوام میں ووٹ کی رجسٹر یشن اور انتخابات کے روز ووٹ کا سٹ کرنے کے لئے شعور بیداری مہم شروع کی ہے ، اس مہم کے تحت خواتین ، نوجوانوں ، اقلیتوں ، معذوروں اور خواجہ سراؤں کے ووٹ کے اندراج کے لئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور حقیقی تبدیلی کے لئے عوام کو آگے آنا پڑے گا اور ووٹ کے ذریعے اہل امیدواروں کو منتخب کرنا ہوگا ، الیکشن افیسر سوات نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی ضلع سوات میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے حوالے سے 10اجلاس منعقد کرچکی ہے اور دوردراز علاقوں کو نادرا اور فافن کے تعاون سے موبائل وین بھیجے جارہے ہیں جبکہ کالام اور گبرال میں شناختی کارڈ بنانے کا عمل شروع ہوچکا ہے ، عوام کو اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔

Election CommissionSwatVoteWalk