سوات میں پاکستان کے سب سے بڑے یوتھ ایوارڈز کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:30دسمبر2017ء)سوات کی حسین وادی میں پاکستان کے سب بڑے یوتھ ایوارڈ ’اینوویٹیو یوتھ ایوارڈز‘ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملک بھر سے سینکڑوں مندوبین شریک ہوئے جبکہ امریکی گولکار ٹاٹ شے نے خصوصی شرکت کی اور اپنی آواز میں دل دل پاکستان گاکر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

اینویٹیو یوتھ ایوارڈ سوات میں تیسری بار منعقد کئے جا رہے ہیں،اینیوٹیو یوتھ ایوارڈز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو غیر معمولی کارناموں اور معاشرے کی بہتری کے لئے کی جانے والی خدمات کے نتیجے میں دئے جاتے ہیں، اس سال کل سات شعبوں میں ایوارڈز دئے گئے ۔جس میں سوات کے عنایت اللہ کو سوشل آرٹسٹ،چارسدہ کے امتیاز علی کو بیسٹ ینگ لیڈر،لاہور کے  فرہان ولایت کو چینج میکنگ ایکٹویسٹ،کراچی کے علی سلمان کو پیس انٹرپرینیور،ہری پور کے نعیم بخاری کو پیشنیٹ ٹیچر،گلگت بلتستان کے ڈاکٹر محمد اسماعیل کو آؤٹ سٹینڈنگ ریسرچر جبکہ سوات کے لونگین خان کو اینویٹیو اینیشیٹیو کا ایوارڈ دیا گیا،اس طرح ملک سے آئے ہوئے دیگر افراد کو بھی ان کی خدمات پر ایوارڈز دئے گئے۔آئی وائی ایف کے چئیر مین ڈاکٹر جواد نے بتایا کہ ایوارڈز کا مقصد نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس تقریب سے دنیا کو یہ پیغام بھی دینا ہے کہ سوات کے نوجوان کسی سے کم نہیں۔

Innovative youth AwardsIYAIYF