سوات(زما سوات ڈاٹ کام :29اپریل2018) پختون تحفظ مومنٹ کی جانب سے سوات میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا، کبل گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین،علی وزیر،عثمان کاکڑ،محسن کاکڑ،عبداللہ ننگیال اور دیگر نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہماری تحریک جاری رہے گی، جتنے بھی لاپتہ افراد ہے ان کوعدالتوں میں پیش کیا جائے ،جو گنہگار ہے ان کو سزائیں دی جائے اور جو بے گناہ ہے ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے اندر اپنا حق مانگ رہے ہیں جبکہ اس بناء پر ہمیں دہشت گرد اور غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے ایجنٹ ہے اس زمین کے ایجنٹ ہے اور پختونوں کے ایجنٹ ہے،انہوں نے مزیدکہا کہ پختونوں کی حق تلفی مزید نہیں ہونے دیں گے ۔واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے جلسے میں صوبے بھر سے افراد شریک ہوئے جبکہ سوات کے لوگوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی، پی ٹی ایم کے جلسے کے دوران سوات کے مختلف علاقوں میں پی ٹی ایم کے خلاف ریلیاں بھی نکالی گئی ۔