سوات میں پورے ایک سال کے بعد بم دھماکہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔02اکتوبر2017ء)سوات میں پورے ایک سال بعدبم دھماکہ ہوا،اس سے قبل 2016میں کالام اور بریکوٹ میں پولیس و سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پرریموٹ کنٹرول بم دھماکے کئے گئے،پیر کے روز سیر تلیگرام کے علاقہ تمبہ گٹ میں امن کمیٹی کے ممبر احمد زیب،اس کے بھائی اور باپ پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں امن کمیٹی ممبر کے والد جاں بحق اور بھائی زخمی ہوگئے،سوات میں پیر کے روز پیش ہونے والا بم دھماکہ پورے ایک سال بعد ہوا،اس سے قبل12ستمبر2016کو بریکوٹ کے علاقہ کراکڑ میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیاگیا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا،جولائی2016میں کالام میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بھی ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیاگیا تھا جس میں چار افراد زخمی ہوئے تھے۔پیر کے روز پیش آنے والے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

Bomb Blast