سوات (زما سوات ڈاٹ کام :09نومبر2017ء) تحصیل ناظم بابوزئی سوات اکرام خان نے کہا ہے کہ فوری طور سوات میں روڈ پر چلنے والی تمام کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ مزید کٹ گاڑیاں بنانے پر پابندی عائد کرکے ان کے ورکشاپوں کا خاتمہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اکرام خان نے کہا کہ غریب لوگوں نے کٹ گاڑیاں خریدی ہیں اور ان لوگوں کا مزید کوئی چارہ نہیں ، سوات متاثرہ علاقہ ہے جہاں پر سیلاب ، ناساز حالات اور زلزلے کے باعث عوام پہلے سے شدید متاثر ہیں، لہٰذا حکومت روڈ پر چلنے والی کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں اور مزید کٹ گاڑیوں کے بنانے اور سوات میں درآمد کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔