سوات(زماسوات ڈاٹ کام :22اکتوبر2017ء)سوات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.4ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی163کلو میٹر رہی،مرکز ہندوکش پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چھ دنوں سے مسلسل سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔