سوات میں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا آغاز،النور میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے تقریب کا انعقاد

سوات(زما سواٹ ڈاٹ )سوات میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کیلئے یکم اگست سے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سیدو شریف اور مینگورہ بازار میں سرکاری و نجی عمارات کو رنگ و روغن کرنے کے علاؤہ قومی پرچموں اور رنگ برنگی جھں نڈیوں سے بھی سجایا جا رہا ہے، ضلعی محکموں اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی تقریبات کا آغاز کردیا گیا ہے، عوامی سطح پر بھی جشن منانے کے لئے مختلف ایونٹس منعقد کئے جارہے ہیں, ایونٹس میں تعلیمی ادارے پیش پیش ہیں، ایونٹسمیں سپورٹس اور دیگر فیسٹولز شامل ہیں، سیدو شریف میں النور میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے پہل کرتے ہوئے جشن آزادی کی پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن سوات شاہ حسن مہمان خصوصی تھے۔ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو اقبال حسین اور دیگر افسران کے علاؤہ مقامی افراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز  قرآن خوانی سے ہوا جس کے بعد شرکاء کو قومی پرچم کے بیجز لگائے گئے بعد ازاں قومی پرچم سے تیار کردہ کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی یکجہتی، سالمیت اور استحکام کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی۔

Diamond Jublee
Comments (0)
Add Comment