سوات(زماسوات ڈاٹ کام:10نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اعجاز خان کی احکامات پر عمل در آمد شروع کردیا گیا اور کٹ گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کا آغاز ہوگیا،مختلف پولیس اسٹیشنوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے گاڑیوں کی پکڑ دکڑ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کئے جا چکے ہیں،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 47افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔