سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔14اگست2017ء)سوات میں یوم آزادی کے موقع پر ودودیہ ہال میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد،پاک فوج اور انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سکول کے بچوں،ان کے والدین،اساتذہ اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے،تقاریر،ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی،اس موقع پر ملٹی میڈیا سکرین پر ملی نغمے بھی پیش کئے گئے جبکہ ہال میں موجود شرکاء نے پاکستان زندہ باز اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بھی لگائے،پاک فوج کی جانب سے رکشوں کی سجاوٹ کے مقابلوں کا اہتمام بھی کیا گیا اور اللہ چوک سے رکشوں کی ریلی بھی نکالی گئی،ٹی ایم اے اور پولیس لائن مینگورہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔