سوات میں یوم شہداء بابڑہ عقیدت واحترام سے منایاگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13اگست 2017ء )سوات میں یوم شہداء بابڑہ انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا ، عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے شہدائے بابڑہ کو خراج عقیدت پیش کی گئی ، اے این پی تحصیل بابوزئی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پارٹی کارکنوں نے بھرپور شرکت کرکے ملک وقوم اور پختون دھرتی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کیا، صوبہ خیبرپختونخوا کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی یوم شہدائے بابڑہ انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا اس دن کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بابوزئی کے زیر اہتمام مینگورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن ، اور عوامی نیشنل پارٹی کے ذیلی تنظیموں کے کارکنوں اور عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری واجد علی خان ، اے این پی تحصیل بابوزئی کے صدر عبدالکریم خان ، جنرل سیکرٹری عبید اللہ خان ، ضلعی پریس سیکرٹری عبداللہ یوسفزئی، غلام علی خان ، شوکت علی شاہ ، نور احمد اور دیگر نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ، پختون دھرتی اور پختونوں کیلئے عوامی نیشنل پارٹی نے جو قربانیاں دی ہیں وہ اب تاریخ کا حصہ ہے ، انہوں نے کہاکہ سانحہ بابڑہ پختونوں کیلئے واقعہ کربلا سے کم نہیں ، پختون دشمنوں نے پختونوں پر فائرنگ کرکے بے گناہ پختونوں کا قتل عام کیا ، آج کے دن ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ پختون دھرتی اور پختونوں کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ANP