سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔یکم اگست 2017ء )سوات میں یوم شہداء تقریبات کا آغاز کردیا گیا، پولیس نے بلڈ بینک لگا کر مہم شروع کردی، سوات میں یوم شہداء کے سلسلے میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایات پر یوم شہداء کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ، جس میں پہلے روز سنٹرل ہسپتال میں پولیس کی جانب سے بلڈ کیمپ لگا یا گیا ، بلڈ کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں پولیس جوانوں نے خون کا عطیہ کیا ، اس موقع پر پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں امن سیکورٹی فورسز ، پولیس اور عوام کی قربانیوں کی بدولت قائم ہوا ہے ، جس میں پولیس کے جوانوں کا کردار ناقابل فراموش ہے اور اس مقصد کے لئے اور اپنے شہداء کو یاد رکھنے کیلئے ہم یوم شہداء کی تقریبات منارہے ہیں تاکہ شہداء کے بچوں کے ساتھ گل مل سکیں اور انکو یہ یاد لاسکیں کہ ان کے والدین نے علاقے میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا اور وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے ، انہوں نے کہا کہ قربانی دینے والے شہداء ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ان کے بچوں کے لئے 3اگست کو فضاگٹ پارک میں رنگارنگ تقریبات ہوں گی اور انہیں کھیل کود اور تفریح کے بھی مواقع فراہم کئے جائیں جبکہ 4اگست کو لائن میں قرآن خوانی ہوگی جس کے لئے تمام شہداء کے ورثاء اور بچوں کو مدعو کیا گیاہے۔