سوات میں 384 پولیس اہلکاروں کی واپسی ہو گئی ہے،ڈی پی او

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23اپریل2018) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات واحدمحمود نے کہا ہے کہ سوات میں پولیس واپسی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور کل 384 پولیس اہلکار واپس کئے جاچکے ہیں ، میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے احکامات پر فوری عمل درآمد کا آغاز کیا گیا اور تمام وزراء ، ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی ، وی ڈی سیز اور اہم شخصیات سے تمام سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے اور واپس ہونے والے 384پولیس اہلکاروں کی مختلف پولیس سٹیشن میں تعیناتی کی گئی ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن شخصیات کو نوٹس وغیرہ ہے وہ اپنی درخواستیں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے پاس جمع کرائیں جس کے لئے ایک خصوصی کمیٹی موجود ہے اور تمام چھان بین کے بعد ان شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ، انہوں نے کہا عوام اور اہم شخصیات کی جان و مال کا تحفظ پولیس فورس کی ذمہ داری ہے اور ان کے لئے تمام تر کوشش بروئے کار لائے جائیں گے ۔

DPOPoliceSecurity