سوات پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ بن گیا ہے،ایم پی اے فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17جولائی 2017 ء )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی دھڑادھڑ شمولیتوں کیوجہ سے سوات پاکستان تحریک انصاف کامضبوط گڑھ بن گیاہے ، دیگرجماعتوں سے تحریک انصاف میں لوگوں کی شمولیت عوام کا تحریک انصاف کے حق میں ریفرنڈم اور اظہار اطمینان ہے ، تحریک انصاف کے حق میں چلنی والی ہوا مخالف سیاسی قوتوں کو بہاکر لے جائیگی ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل ملوک آباد کے علاقہ ماٹئے ڈب میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر درجنوں افراد نے دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ ہم عوام کو درپیش مشکلات حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں،انشاء اللہ تحریک انصاف کی پاک دامن قیادت اس ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی مملکت بنائے گی ، انہوں نے کہا کہ سوات میں تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے جس کاواضح ثبوت لوگوں کی تحریک انصاف میں دھڑادھڑ شمولیت ہے۔

MPA Fazal HakeemPTi