سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21دسمبر2017ء) سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جنرنلسٹس کی کابینہ تحصیل کردی گئی ، الیکشن شیڈول کا اعلان ، گذشتہ روز سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سینئر صحافی صلاح الدین خان لالا منعقد ہوا ، جس میں ممبران حضرت بلال ماما جی ، قاسم یوسفزئی اور شوکت علی نے شرکت کی ، اس موقع پر سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کی کابینہ تحلیل کردی گئی ، اور 2018کے لئے الیکشن شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا ، جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے 24دسمبر بروز اتوار صبح دس بجے سے لیکر دوپہر دو بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، 25 دسمبر 2017 کاغذات پر اعتراضات اور کاغذات کی واپسی دوپہر 2بجے تک ہوگی جبکہ اسی روز کاغذات نامزدگی کی چانچ پڑتال مکمل کرکے حتمی لسٹ شائع کی جائیگی اور 26دسمبرکو صبح دس بجے سے شام 4بجے تک پولنگ ہوگی ۔