سوات (زما سوات ڈاٹ کام:26دسمبر2017ء)سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹ سال 2018کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے ، شہزاد عالم تیسری بار پریس کلب کے چیئرمین جبکہ فضل رحیم خان یونین آف جرنلسٹ کے صدر منتخب ہوگئے ، گذشتہ روز الیکشن کمیٹی کے ممبران حضرت بلال ماما جی ، صلاح الدین خان لالا ، اور شوکت علی کے زیر نگرانی سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2018منعقد ہوئے جس میں پولنگ صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک جاری رہے ، نتائج کے مطابق روزنامہ آج اور اے آر وائی کے شہزاد عالم نے 39ووٹ لیکر سوات پریس کلب کے چیئرمین منتخب ہوگئے ، اس کے مقابلے میں امجد عیسیٰ خیل نے 2ووٹ حاصل کئے ، اسی طرح روزنامہ الا خبار کے سلیمان یوسفزئی وائس چیئرمین ، روزنامہ نوائے وقت کے فضل خالق خان جنرل سیکرٹری ، جیونیوز کے محمد زبیر جائنٹ سیکرٹری جبکہ روزنامہ اوصاف کے ناصر عالم بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ، سوات یونین آف جرنلسٹ کے لئے پاکستان ابزرور کے فضل رحیم خان نے41 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ سیون نیوز کے محمد حیات چمن نائب صدر ، روزنامہ پاکستان پشاور کے جاوید اقبال میر خانخیل جنرل سیکرٹری ، انورزیب ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، روزنامہ چاند کے حکیم عثمان علی جائنٹ سیکرٹری جبکہ روزنامہ وحدت کے عبیداللہ عابد فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے، روزنامہ شمال سوات کے غلام فاروق کو سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹ کے چیف آرگنائزر منتخب ، اسی طرح جیو نیوز کے محبوب علی ، روزنامہ چاند کے رشید اقبال ،روزنامہ ایکسپریس کے حضرت علی باچہ جبکہ ڈان نیوز کے مراد علی ممبران منتخب کئے گئے ۔