سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23دسمبر2017ء) سوات پریس کلب کا سالانہ اجلاس زیر صدارت الیکشن کمیٹی حضرت بلال ، قاسم یوسفزئی ، شوکت علی اور غلام فاروق منعقد ہوا ، اجلا س سے خطاب ہوئے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال نے الیکشن کے قواعد و صوابط بیان کئے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور معاشرے کے افرادکا صحافیوں سے توقعات وابستہ ہوتے ہیں۔ اس موقع پر سابقہ چیئرمین شہزاد عالم نے گذشتہ سال کی کارکردگی صحافیوں کے سامنے پیش کی جس کو متفقہ طور پر سراہا گیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ تاریخ 26دسمبر کو ہوں گے ۔