سوات پریس کلب کے نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر سوات سے ملاقات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:22جنوری2018ء) سوات پریس کلب کے نمائندہ وفد کی ڈی سی سوات عامر آفاق سے ملاقات ، ڈی سی سوات کی صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی ، اس موقع پرتحصیل ناظم اکرام خان ، اے ڈی سی محمد طاہر خان ، اور اے سی شہاب محمد خان بھی موجودتھے ، گذشتہ روز سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم اور یونین آف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان کی قیادت میں صحافیوں نے ڈی سوات سے ملاقات کی ، ڈی سی سوات عامرآفاق نے اس موقع پر کہا کہ سوات کے صحافیوں نے سوات میں قیام امن کیلئے جو کردار ادا کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی ، صحافی معاشرے سے برائیوں کے خاتمے اور سوات کی تعمیر و ترقی کیلئے انتظامیہ سے تعاون جاری رکھیں تاکہ سوات کو ایک بار پھر پوری دنیا کیلئے امن کے پیامبر کے طور پر پیش کیا جاسکے ، اس موقع پر ڈی سوات عام آفاق نے سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم کی جانب سے پریس کلب میں ترقیاتی کام کے حوالے سے درخواست پر منظوری کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سوا ت پریس کلب کے صحافیوں سے انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ، اس موقع پر سابق چیئرمین سوات پریس کلب رشید اقبال اور حضرت بلال ماما جی نے ڈی سی سوات عامر آفاق ، اے ڈی سی محمد طاہر خان اور اے سی شہاب محمد خان کا شکریہ ادا کیا ۔

DCSwat Press Club