سوات پولیس بازی لے گئی،خیبر پختونخوا میں بہترین قرار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:27اپریل2018) سوات پولیس بازی لے گئی،خیبر پختونخوا میں کارکردگی کے لحاظ سے بہتر قرار،گذشتہ پانچ ماہ کے دوران سوات پولیس کی کار کردگی سب سے بہتر رہی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچ ماہ کے دوران ڈی پی او سوات واحد محمود کی قیادت میں سوات پولیس نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ سوات پولیس نے پانچ ماہ کے دوران سوات پولیس نے جرائم پیشہ افراد ، منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلا ف کامیاب کاروائی کی اور پانچ ماہ کے دوران سینکڑوں افراد کی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی۔ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی اور درجنوں چوری کی گاڑیوں کو برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیا۔آپریشن کے دوران 37کلو گرام بارودی مواد اور سیکڑوں کی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ۔792افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ اور 76افراد کے خلاف ہوٹل ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 508کلوگرام چرس ، 19گرام ہیروین اور1356لیٹر شراب کو برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ پانچ ماہ کے دوران سوات پولیس نے 166اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 8ہزار افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے.

swat police