مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 10 جون 2018ء) سوات پولیس نے رمضان المبارک کے آخری ہفتہ اور عید الفطر کیلئے موثر ترین سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی ناکہ بندیاں لگادی گئی ہیں،ٹریفک کی روانی کیلئے سپیشل روٹس بھی مقرر کر دئے گئے، اہم و حساس مقامات، مساجد،تجارتی مراکز اور بازاروں میں سیکورٹی کیلئے پولیس افسران و اہلکاراور لیڈیز پولیس تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں جبکہ سیاحوں کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے ٹورازم پولیس کو بھی فعال بنا دیا گیا ہے۔