سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31اکتوبر2017ء)سوات میں پولیس کی مختلف مقامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، چرس ،ہیروئن برآمد کرکے متعدد افراد کو حوالات کی سیر کرادی، پولیس ذرائع کے مطابق سوات میں ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان اور ڈی ایس پی سیدوشریف پیر سید کی ہدایت پر متعلقہ تھانوں مینگورہ کے ایس ایچ او نصیر باچااور تھانہ سیدوشریف کے ایس ایچ او الطاف نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش خاتون جان بانو زوجہ اکبر خان ساکنہ مرغزار ٹاؤن ،نوررحمان ولد پائندہ محمد ساکن طاہر آباد،رحمت علی ولد فضل محمد ساکن رنگ محلہ، فرمان علی ولد شاہ بخت روان ساکن حیات آباد شاہدرہ سمیت دیگر ملزمان سے بھاری مقدار میں چر س اور ہیروئن برآمد کرکے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا ہے۔