سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22اگست 2017ء )سوات پولیس نے مختلف کارروائیوں میں پانچ اشتہاری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق مجرم اشتہاری فضل محمد ولد سید کرم سکنہ شاہدرہ وتکے کو مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،ملزم 2008میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا جو سال2009سے روپوش تھا، اسی طرح دیگر کارروائیوں میں مجرم اشتہاری انعام اللہ ولد شیرین سکنہ سمبٹ مٹہ،مصطفی عرف شہزادہ ولد فتح خان سکنہ سمبٹ مٹہ،باچا اسلام ولد بحر مند ساکن ارکوٹ مٹہ اور حضرت علی ولد ظاہر شاہ سکنہ سامیر چارباغ کو بھی پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پانچوں ملزمان سال 2008/09میں سوات میں کشیدہ حالات کے دوران دہشت گردی اور دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں جن کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔