سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پولیس کیجانب سے گاڑیوں پر نازیبا اور غیر اخلاقی جملے اور تصاویر کیخلاف مہم کا آغاذ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوات پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے عوام کو ڈی پی سوات کی وساطت پر متنبہ کیا ہے کہ تمام ڈرائیورز اپنے گاڑیوں سے غیراخلاقی/ نازیبا فقرے مٹائیں۔ اگر کسی کی گاڑی پر غیر اخلاقی/ نازیبا فقرے یا الفاظ پائیں گئے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔جبکہ اس مہم کا باقاعدہ آغاذ بھی کردیا ہے جس کے تصاویر بھی جاری کردئے گئے ہیں۔عوام نے پولیس کے اس اقدام کو انتہائی خوش آئند قرار دیدیا۔