سوات پولیس کی جانب سے15000 ڈرائیونگ لائسنس جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28فروری2018) سوات پولیس نے گذشتہ تین ماہ میں15000 ڈرائیوروں کو کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے ، جس میں چھ سال سے پڑے لائسنس بھی شامل ہیں جبکہ سوات کی تاریخ میں پہلی بار انٹر نیشنل لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے جوکہ بلکل مفت جاری کئے جارہے ہیں ، سوات میں ون ونڈو اپریشن اور آسان طریقے سے لائسنس کے اجراء پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان اور ڈی پی او سوات واحد محمود کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Driving LicencePolice