سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔16اگست2017ء)سوات پولیس کی کارروائی، کئی منشیات فروش دھر لئے، گزشتہ روز ایس ایچ او بنڑ زاہد شاہ خان نے کارروائی کے دوران منشیات فروش عدنان شاہد ولد سلمان یوسف زئی ساکن بنڑ کے قبضے سے 1020 گرام چرس برآمد کرلی ،دوسری کارروائی میں دو ملزمان سے180 گرام چرس برآمد کرلی ہے جبکہ قانون کرایہ داری اور ہوٹل ایکٹ کے تحت بھی کئی افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا ہے ، پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔