سوات پولیس کی کارروائی، نقب زنی اور چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) تھانہ خوازہ خیلہ کے حدود میں نقب زنی اور چوری کے واردات کرنے والے ملزمان کو تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے بارے میں ایس پی آپر سوات خان خیل خان نے ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دی ۔ ایس پی خان خیل نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تھانہ خوازہ خیلہ کے حدود میں چوری کے واردات ہوئی تھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے ڈی پی او سوات کو فوری طور پر ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ایس پی اپر سوات خان خیل خان نے ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان کے سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے اسد، وکیل، ولد خان اور خکلے خان ولد سلطان خان ساکنان شالپین خوازہ خیلہ کو گرفتار کرکے جن کے نشاندہی پر مال مسروقہ سونا، سلائی مشین ، اوورلاک مشین برآمد کرلی، اسی طرح نقب زنی کے ان ٹریس مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ممتاز علی ولد محمد علی ، محمد فیاض ولد اجمل خان ساکن برکلے خوازہ خیلہ، شمس الرحمان ولد محمد قمر سکنہ سخرہ حال خوازہ خیلہ، محبت خان ولد سید حسن سکنہ شالپین اور ولی اللہ ولد عزیز اللہ سکنہ ڈھیری بابا گرفتار کر لئے ، جن سے مزید تفتیش جاری ہیں۔

arrested by police
Comments (0)
Add Comment