سوات پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ کے نواحی علاقہ بنٹر میں موٹر سائیکل چوری ہونے کی واردات ہوئی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی تھی، ملزم کو ٹریس کرنے کے لئے ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان نے ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ عمران خان کی نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم بنا کر تفتیش کا آغاز کیا۔ ایس ایچ اُو تھانہ بنٹر اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے ملزم تک رسائی حاصل کرکے چوری میں ملوث ملزم واجد علی ولد دلاور سکنہ شمالی وزیر ستان میرانشاہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے محلہ بنٹر سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل یونین سٹار برآمد کر لی، گرفتار ملز م سے مزید تفتیش کرتے ہوئے مینگورہ کے حدود سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل ہنڈا 125بھی برآمد کر لیاگیا۔

arrested by police
Comments (0)
Add Comment