سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مٹہ پولیس کے ایس ایچ اُونواب خان کی نگرانی میں بڑی کاروائی کی گئی،تین منشیات فروش گرفتارجن کے قبضے سے مجموعی طور پر3227گرام چرس ایک عدد بندوق، ایک عدد پستول برآمدکرلی گئی اور منشیات فروشوں خورشید علی ، ارشد علی ، اُسامہ خان اورحیدر علی کو گرفتارکرلیا گیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر فواد ولی سکنہ باز خیلہ اورشریف اللہ مٹہ کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت اورمنشیات فروشوں کے خلاف خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مختلف مقدمات درج کرلئے گئے۔