سوات (زما سوات ڈاٹ کام : یکم نومبر2017ء )سوات کے علاقے چھوٹا کالام میں پانی کی عدم فراہمی سے علاقے میں کربلا کا سماں پیدا ہوگیا، اہلیان علاقہ پانی کی بوند بوند کوترس گئے، علاقے سے منتخب نمائندوں نے بھی عوام کو اپنے حال پر چھوڑ دیا ، علاقے کی لوگوں کا ایم پی اے محب اللہ سے پانی کی فوری فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ، مقامی ذرائع کے مطابق چھوٹا کالام میں آج کل پانی کی عدم دستیابی نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے ، علاقے سے منتخب ایم پی اے محب اللہ نے لوگوں سے اس مشکل کو ختم کرنے کے لئے بارہا وعدے کئے جسے اب تک پورا نہیں کیا گیا جس پر اہلیان علاقہ نے انہیں ہدف تنقید بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر اس علاقے کی لوگوں کو درپیش مشکل ختم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں ، انہوں نے کہا کہ موصوف ہردفعہ فوٹوسیشن کی حد تک اعلانات یا کسی منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں جو نہایت ہی افسوسناک ہے اگر اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو پھر اگلے الیکشن میں ہم بھی اس علاقے سے اپنی ووٹ کے ذریعے ان کا صفایا کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔