اشتہار

سوات : کورونا وائرس کا دوسرا کیس بھی مثبت آگیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کورونا وائرس کا دوسرا کیس کنفرم ہوگیا،رحیم آباد کے 62 سالہ خالد خان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ خالد خان کو سیدو شریف اسپتال کے ICU میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ رحیم آباد سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ خالد خان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ جس کے بعد سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 ہو گئی ہے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خالد خان کو سیدو شریف اسپتال کے ICU وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اُن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ خالد خان کے گھر کو پہلے ہی سے قرنطینہ قرار دیا گیا تھا۔

اشتہار

caseCORONASwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار