کورونا سے متاثرہ مزید ایک شخص انتقال کرگیا ہے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں مزید گیارہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 191ہوگئی ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سات نئے مریضوں کا تعلق تحصیل بریکوٹ کے علاقے کوٹہ سے ہیں جبکہ ایک مریض ملوک آباد،ایک رنگ محلہ،ایک منگلور اور ایک مریض کا تعلق سیدو شریف سے ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 1194کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 830افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 173 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ۔ اسی طرح ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ 56 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 58 سالہ ولی رحمان جن کا تعلق رنگ محلہ سے ہے وہ انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد14 ہو گئی ہے ۔