سوات کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے،ڈی پی او

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:20مارچ2018) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے کہا ہے کہ سوات کو جرائم سے پاک کرنے اور یہاں کے عوام کو محفوظ سوات فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے اور اسکے لئے سوات پولیس 24 گھنٹے چوکنا ہے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور طریقے سے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ سوات کو جرائم سے پاک رکھنے اوریہاں کے عوام کو پر آمن اور اصلاحی معاشرہ فراہم کرنے کیلئے پولیس فورس کاگشت 24گھنٹے کردیا ہے اور 3شفٹوں پر پولیس کا گشت جاری ہے جبکہ پہاڑی اور دور افتادہ علاقوں سمیت شہری علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں بڑی کامیابیاں ملی ہے جس میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا ہے ۔

DPOPolice