سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔29اگست2017ء)مردم شماری2017ء کے مطابق سوات کی کل آبادی23لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں، 1998کی مردم شماری کے مطابق سوات کی کل آبادی12لاکھ57ہزار602تھی جبکہ2017ء میں کی جانے والی مردم شماری کے مطابق وادی سوات کی کل آبادی 23لاکھ9ہزار570ہے ،آبادی میں مردوں کی تعداد گیارہ لاکھ72ہزار974جبکہ خواتین کی تعداد11لاکھ36ہزار544ہے۔1998ء سے لے کر2017ء تک سوات کی آبادی میں10لاکھ51ہزار968افراد کا اضافہ ہو چکا ہیں۔