سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے کونسل کا بجٹ پیش کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 31 آگست 2018ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے کونسل نے16 کروڑ 26 لاکھ 11 ہزار225 روپے کا بجٹ پیش کردیا۔ گذشتہ روز تحصیل کونسل خوازہ خیلہ میں تحصیل نائب ناظم عثمان علی خان کی زیر صدارت تحصیل کونسل کا بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم خوازہ خیلہ عثمان علی خان اور کونسل تمام ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل ناظم عثمان علی خان نے ایوان میں سال 2018/19 کے لیے سالانہ بجٹ پیش کیا جو کونسل ممبران نے متفقہ طور پر منظور کیا 2018/19کے لئے کل 16کروڑ26لاکھ11ہزار225روپے کا بجٹ پیش کیاگیا، جس میں صوبائی حکومت سے ملنے والے رقم 5 کروڑ 9 لاکھ 70 ہزار، تنخواہوں کی مد میں اخراجات کا تخمینہ ایک کروڑ ستاسی لاکھ بہانوے ہزار ایک سو، ٹی ایم اے کی آمدن اپنے ذرائع سے تین کروڑ سولہ لاکھ، چارج اخراجات کا تخمینہ دو کروڑ تیرہ لاکھ پچاس ہزار اورترقیاتی کاموں کیلئے اخراجات کا تخمینہ 10کروڑ24لاکھ46ہزار464 روپے ہے۔

بجخوازہ خیلہسالانہ بجٹسواتکونل
Comments (0)
Add Comment