سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈ ڈویژن کے صدر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوات کی ترقی اورعوامی خوشحالی کے سفرمیں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، ترقی کے دشمنوں کو سوات کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے، سرکاری لوگوں کو خبردارکرتے ہیں کہ وہ لوگوں کیساتھ اپنا رویہ درست کریں اورعوام کے مسائل اورمشکلات بڑھانے سے گریز کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف کے سرکردہ شخصیت اورضلعی ممبرعشرزکواۃ جہانزیب گوگل کے رہائشگاہ مینگورہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جہانزیب گوگل نے ایم پی اے فضل حکیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان پر بھرپور اعتماد کااظہارکیااورکہاکہ ایم پی اے فضل حکیم نے حقیقی معنوں میں خودکوعوامی خدمت کیلئے وقف کررکھاہے اورلوگوں کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہوتے ہیں۔جس پر ایم پی اے فضل حکیم خان نے اس عزم کااعادہ کیاکہ ان کی تمام ترکوششوں کا مقصد لوگوں کی خدمت ہے اور بلاتفریق عوامی خدمت میرامشن اورواحد ایجنڈا ہے، جس کے لئے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگاانہوں نے کہا کہ سوات میں ترقیاتی انقلاب برپاکرنے کیلئے اربوں روپے منظورکئے ہیں۔
ان منصوبوں کی تکمیل سے سوات میں ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کی جائیگی انہوں نے کہا کہ مینگورہ کو ایک ماڈل شہربنایاجارہاہے اورمینگورہ میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے باغ ڈھیرئی مینگورہ گریویٹی منصوبہ پرکام جاری ہے اور وزیراعلیٰ شہرکی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کو ترقیاتی عمل میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ترقی اور خوشحالی کایہ سفر جاری رہیگا۔