سوات کی عائشہ سید ناروے پہنچ گئی, اوسلو میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود سے ملاقات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 ستمبر2017ء)  سوات سے تعلق رکھنے والی خاتون ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید ناروے پہنچ گئی ،خصوصی دورہ کے موقع پر عائشہ سید نے اوسلو میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود سے خصوصی ملاقات بھی کی اور دوران ملاقات پاکستان اور ناروے کے تعلقات بارے تفصیلی گفتگو کیا گیا جبکہ خاتون ممبر قومی اسمبلی نے پاکستانی سفیر رفعت مسعود سے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے حالت زندگی بھی پوچھی اور ناروے میں مقیم پاکستانیوں سے بھرپور تعاون کے درخواست بھی کی اس موقع پر پاکستانی سفیر نے ایم این اے عائشہ سید کو بھرپور تعاون کے یقین دہانی کرادی