سوات کی نئی حلقہ بندیاں،صوبائی اسمبلی کے آٹھ اور قومی اسمبلی کے تین حلقے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :05 مارچ2018) سوات میں نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،سوات میں صوبائی اسمبلی کے آٹھ اور قومی اسمبلی کے تین حلقے ہوں گے۔ الیکشن کمشین کے مطابق سوات میں تین قومی اسمبلی کے حلقے ہوں گے،این اے 2 سوات میں تحصیل بحرین، تحصیل خوازہ خیلہ، تحصیل چارباغ، اشاڑے، دارمئی، لنڈی گڑھئی، سخرہ اور راحت کوٹ کے علاقے شامل ہوں گے۔ این اے 3 سوات میں تحصیل بابوزئی (مینگورہ)، تحصیل بریکوٹ کے تمام علاقے شامل ہوں گے۔ این اے 4 سوات میں تحصیل کبل، میونسپل کمیٹی کبل، میونسپل کمیٹی مٹہ اور مٹہ تحصیل کے پٹوار سرکل مٹہ شامیزئی کو شامل کیا گیا ہے۔ سوات کے صوبائی حلقوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور اب سات کی بجائے آٹھ حلقے ہوں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 2 کے حلقہ میں تحصیل بحرین،جرے،پیا اور فتح پور کے علاقے شامل ہیں،پی کے3 میں خوازہ خیلہ تحصیل،یو سی گلی باغ اور چارباغ2 شامل ہیں،پی کے4 میں چارباغ 1 ،تلیگرام،گلکدہ،اکامعروف بامی خیل،سنگوٹہ،جامبیل کوکارئی اور اسلام پور درہ شامل ہیں،پی کے5 میں بابوزئی( مینگورہ) شامل ہے جبکہ گلکدہ اس میں شامل نہیں۔پی کے 6 میں تحصیل بریکوٹ،اوڈیگرام،بلوگرام اور کوز اباخیل کے علاقے شامل ہیں،پی کے7میں کبل میونسپل کمیٹی اور باقی تحصیل کبل کے علاوہ کوزہ بانڈئی،برہ بانڈئی ،تغمہ اور کوز اباخیل شامل ہے، پی کے 80 تحصیل مٹہ شامل ہے جبکہ برتھانہ،اغل اور تغمہ شامل نہیں،پی کے9 میں مٹہ میونسپل کمیٹی شامیزئی،برتھانی اور اغل شامل ہیں۔

Election 2018Swat