سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔15ستمبر2017ء)سوات کی وادی کالام میں سہ روزہ کالام فیسٹول کا آغاز ہوگیا،فیسٹول کا با قاعدہ افتتاح شاہی گراؤنڈ میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین اور ایس پی اپر سوات نے کیا،فیسٹول کے پہلے روز مشاعرے کا انعقاد کیا گیا اور میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام ہوا جبکہ مختلف اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے، کالام فیسٹول اتوار کے روز تک جاری رہے گا،کالام سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فیسٹول کے پہلے روز مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، فیسٹول کے اختتامی روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک خصوصی شرکت کریں گے۔